مبینہ طور پر، ویب کی ترقی کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے کوڈوں میں سے ایک کو 25 سال ہوچکے ہیں۔ انٹرنیٹ کی ترقی کی وجہ سے جاوا اسکرپٹ نے وہ مقام حاصل کیا ہے جس کی پیش گوئی کبھی نہیں کی گئی تھی۔ اس کے آغاز کے بعد سے، جاوا اسکرپٹ نے نہ صرف ایک طاقتور پروگرامنگ لینگویج کی حیثیت سے اس کی جگہ کو مضبوط کیا ہے بلکہ جدید ویب ڈویلپمنٹ میں استعمال کے نئے شعبے بھی متعارف کرائے ہیں۔
اسکیم، جاوا اور سیلف سے متاثر ہو کر، جاوا اسکرپٹ 1995 میں برینڈن ایچ نے اُس وقت تیار کیا تھا جب وہ نیٹ اسکیپ کمیونیکیشنز میں کام کرتے تھے۔ 1990 کی دہائی میں، نیٹ سکیپ کمیونیکیشنز نے اپنے براؤزر - نیٹ سکیپ نیویگیٹر کی توسط سے انٹرنیٹ پر خاطر خواہ اپنی موجودگی کا لوہا منوایا، جس کو پہلے سے موجود موزیک ویب براؤزر کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا گیا۔
نیٹ سکیپ کمیونیکیشنز کو مارک اینڈریسن نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا، جو الینوائے یونیورسٹی میں ڈویلپرز کی ایک ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1993 میں موزیک براؤزر کے پراجیکٹ پر کام کیا تھا۔ جیسے جیسے ویب نے مقبولیت حاصل کی، ٹیک کمپنیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ موثر براؤزر تیار کرنے کی دوڑ شروع کی۔
مائیکروسافٹ نے بھی اس دوڑ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور نیٹ سکیپ کو قابو کرنے کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس سے براؤزر شیئر مارکیٹ میں بالادستی حاصل کرنے کے لئے مائیکروسافٹ اور نیٹ سکیپ کے مابین براؤزر کی شدید جنگ شروع ہوئی۔
اس وقت، ویب ڈویلپرز ویب پیجز پر ڈائنامک خصوصیات تیار کرنے یا شامل کرنے کے لئے اسکرپٹ لینگویج کے خواہاں تھے۔ ابتدائی طور پر انہوں نے جاوا پر اپنی نگاہیں مرکوز کیں لیکن آخر کار یہ محسوس ہوا کہ صارف کے لطف کو بڑھانے کے لئے ایک ایسی لینگویج کی ضرورت ہے جو زیادہ لچکدار ہو۔
نیٹ اسکیپ کو اس کا احساس ہوا اور اس نے فیصلہ کیا کہ ایک ایسی اسکرپٹنگ لینگویج بنائی جائے جو ہلکی ہو اور جس سے ویب ڈویلپرز کو ویب پیجز پر انٹیریکٹیو خصوصیات شامل کرنے کا موقع مل سکے۔ وقت کا جوہر تھا کہ ٹھیک اُسی وقت جاوا اسکرپٹ کا والد تصور کئے جانے والا شخص اُن کے ساتھ شامل ہوا۔
1995میں، برنارڈ ایچ ساتھ نیٹ سکیپ نے معاہدہ کیا کہ وہ نیٹ سکیپ نیویگیٹر 2.0 براؤزر کی ریلیز کے لئے ڈائنامک لینگویج بنائیں اور اس کو اُن کے براوزر میں شامل کریں۔ یہ پراجیکٹ ایچ کے سامنے ایک ایسے پراجیکٹ کے طور پر رکھا گیا جس کو جلدی مکمل کرنا تھا۔ تاہم، اس نے اسے کسی ایسی چیز پر کام کرنے کے موقع کے طور پر دیکھا جس کے بارے میں وہ بہت پرجوش تھا اس لئے اُس نے نیٹ اسکیپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی حامی بھر لی۔ اور یوں ایک لائٹ ویٹ اسکرپٹنگ لینگویج کے خیال نے جنم لیا۔ ایچ نے اس کا نام موچا رکھا تھا لیکن بعد میں اس کا نام لائیو اسکرپٹ رکھ دیا گیا۔ پہلا عملی پروٹو ٹائپ ایچ نے دس دن کے قلیل مدت میں ہی تیار کر لیا تھا جونیٹ اسکیپ نیویگیٹر 2.0 بیٹا براؤزر میں لاگو کرنے کے لئے تیار تھا۔
براؤزر شیئر مارکیٹ میں اپنی بالا دستی کو برقرار رکھنے کے لئے، نیٹ اسکیپ نے جاوا نامی پروگرامنگ زبان کے ڈویلپرز، سن مائیکرو سسٹمز کے ساتھ شراکت کرنے پر اتفاق کیا۔ اس اتحاد کا مطلب یہ تھا کہ سن مائیکرو سسٹمز نے جاوا استعمال کرنے والے کمیونٹی کے لئے جاوا دستیاب بنانے کے لئے نیٹ سکیپ نیویگیٹر کو بطور ایک ویب ترسیلی پلیٹ فارم کے استعمال کا حق حاصل کرلیا۔
تقریبا ایک سال بعد، 1996 میں، جاوا کمیونٹی میں قبولیت حاصل کرنے کی خاطر اور ایک مارکیٹنگ حکمت عملی کے طور پر لائیو اسکرپٹ کا نام تبدیل کرکے جاوا اسکرپٹ کر دیا گیا۔ جاوا اسکرپٹ کو نیٹ اسکیپ نیویگیٹر 2.0 براؤزر میں کلائنٹ سائیڈ کی معمولی پروجیکٹس کے لئے اسکرپٹ کی لینگویج کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جبکہ جاوا کو ویب کے مختلف مسائل کے حل کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹول کے طور پر توثیق کیا گیا۔
اس کے بعد ، مائیکروسافٹ نے جاوا سکرپٹ کو ریورس انجینئرڈ کرکے اپنے انٹرنیٹ ایکسپلورر 3 کے لئے اس کا ایک کسٹم ورژن تیار کیا۔ اس بات سے بچنے کے لئے کہ سن مائیکرو سسٹمز کے ساتھ قانونی پیچیدگیاں پیدا نہ ہو، اس کو جے سکرپٹ کا نام دیا گیا، کیونکہ جاوا برانڈ سن مائیکروسسٹمز کی ملکیت تھی اور اسے نیٹ اسکیپ کیلئے لائسنس کیا ہوا تھا۔
صاف ، لچکدار اور نان ڈویلپرز کیلئے قابل رسائی ہونے کی وجہ سے، جاوا اسکرپٹ (اور جے اسکرپٹ) انتہائی مقبول تھیں، کیونکہ اس سے ویب پیجزکو زیادہ انٹرایکٹو ہونے کے ساتھ ساتھ متحرک بھی بنا دیا تھا۔
بدقسمتی سے ، ان دونوں کی مقبولیت حفاظتی اقدامات کی کمی کی وجہ سے روز بروز کم ہونا شروع ہوئی، اس کی وجہ یہ تھِی کہ لوگ بہت کم یا بغیر کسی علم کے چھوٹے چھوٹے کوڈ لکھ کر استعمال کرنے لگے اور وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اضافی طور پر ، جاوا اسکرپٹ کا استعمال اکثر لوگوں کے لطف کو دوبالا کرنے کی بجائے اُن کو پریشان کرنے کے لئے کیا جانے لگا (جیسے پاپ اپ اشتہارات ، براؤزر سنفنگ وغیرہ) ۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک اہم جواب ECMA سٹینڈرڈائزیشن کی شکل میں آیا۔ نیٹ اسکیپ اور سن مائیکرو سسٹمز نے ECMA انٹرنیشنل کے ساتھ جاوا اسکرپٹ کو معیاری بنانے کے لئے دستاویزات پیش کیں ، جس کو معیار کی میزبانی کیلئے مقرر کیا گیا۔ اس طرح کی نئی لینگویج کے لئے سٹینڈرڈائزیشن ایک اہم اقدام تھا۔
اس نے جاوا اسکرپٹ کو ایک وسیع تر صارفین کے لئے کھول دیا اور ڈویلپرز کو اسکرپٹ لینگویج میں اپنے خیالات کے اظہار کا موقع مل گیا۔ سٹینڈرڈائزیشن نے اس مقصد کو بھی پورا کیا کہ اُن لوگوں کا راستہ روک سکے جو کوڈ کو منفی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے تھے۔ سن کے جاوا ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی سے بچنے کے لئے ، ECMA کمیٹی نے سٹینڈرڈائزیشن لینگویج کو ECMAScript کا نام دینے کا فیصلہ کیا۔
اس سے اور بھی غلط فہمی پیدا ہوئی ، لیکن بالآخر ECMAScript اس تصریح کا حوالہ دینے کے لئے استعمال ہوا ، اور جاوا اسکرپٹ (آج تک) اسکرپٹ لینگویج کا حوالہ دینے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔